مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ مصری فوج کے سربراہ عبدالفتاح السیسی کی مصر کی صدارت حاصل کرنے کے لیے کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔صدر پوتین نے مصر کے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل السیسی سے ماسکو میں اسلحے کے ایک معاہدے کے سلسلے ملاقات کی اور ان کا کہنا تھا کہ وہ السیسی کے صدارت کے فیصلے سے آگاہ ہیں۔ فیلڈ مارشل السیسی نے سعودی عرب کے تعاون سےگذشتہ سال جولائی میں سابق صدر محمد مرسی کے اقتدار کا خاتمہ کیا تھا جبکہ نئے منظور کردہ آئین کے تحت اپریل میں انتخابات کروانا ضروری ہیں۔
نامہ نگاروں کے مطابق فیلڈ مارشل السیسی کی کامیابی کے امکانات بہت نمایاں ہیں کیونکہ وہ بہت مقبول ہیں اور ان کا کوئی سنجیدہ مقابل بھی نہیں ہے۔ صدر پوتین نے کہا: ’جناب وزیرِ دفاع، میں آپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ نے مصر کی صدارت کے لیے میدان میں اترنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر اور یہ نیک تمنائیں میری جانب سے اور روسی عوام کی جانب سے ہیں۔
فیلڈ مارشل السیسی روس میں دو ارب ڈالر مالیت کے اسلحے کے معاہدے کرنے کے لیے پہنچے ہیں
فیلڈ مارشل السیسی نے کہا کہ میرے دورے کے نتیجے میں مصر اور روس کے درمیان عسکری اور تکنیکی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور ہم اس تعاون کو تیز کرنے کی امید رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ